خیبر پختونخوا

نوشہرہ میں پولیس مقابلہ، انتہائی مطلوب اشتہاری زخمی حالت میں گرفتار

ڈی پی او نے بتایا کہ خصوصی ٹیم نے اشتہاری کے گھر پر چھاپہ مارا تو تو اُس نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی جس سے تمام اہلکار محفوظ رہیں۔

خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں پولیس نے فائرنگ تبادلہ کے بعد سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) نوشہرہ ڈاکٹر زاہد اللہ کے مطابق اُنہیں خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ اقدام قتل اور کئی دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ارض علی ولد خاندان ساکن معراجی بالا اپنے علاقے میں موجود ہے۔اطلاع کو مصدقہ جان کر فوری طور پر ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔

ڈی پی او نے بتایا کہ خصوصی ٹیم نے اشتہاری کے گھر پر چھاپہ مارا تو تو اُس نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی جس سے تمام اہلکار محفوظ رہیں تاہم جوابی کارروائی میں اشتہاری ارض علی زخمی ہوگیا جس کے بعد اُسے گرفتار کرکے طبی امداد کےلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ 30 منٹ تک جاری رہا جبکہ ملزم کے قبضہ سے ایک عدد کلاشنکوف اور بڑی تعداد میں کارتوس بھی برآمد ہوئے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button