خیبر پختونخوا

مانسہرہ، ڈمپر اور موٹرکار میں تصادم، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

مقامی لوگوں کے مطابق حادثہ آج سویرے پیش آیا جہاں ڈمپر بریک فیل ہونے کی وجہ سے مخالف سمت سے آنے والی ٹیکسی سے ٹکرا گیا جس کے نیتجے میں ٹیکسی میں سوار چار افراد جاں بحق ہو گئے۔

مانسہرہ میں سی پیک منصوبے کے تحت کام کرنے والے ڈمپر اور ایک موٹر کار میں تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

مقامی لوگوں کے مطابق حادثہ آج سویرے پیش آیا جہاں ڈمپر بریک فیل ہونے کی وجہ سے مخالف سمت سے آنے والی ٹیکسی سے ٹکرا گیا جس کے نیتجے میں ٹیکسی میں سوار چار افراد جاں بحق ہو گئے۔

مرنے والوں بابو خان، ان کے بیٹے فیضان اور رضوان اور پوتے احمد خان شامل ہیں۔

مقامی لوگوں کے مطابق حادثے کے بعض زخمیوں کو پہلے مانسہرہ کے کنگ عبداللہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے سہولیات کے فقدان کے باعث انہیں ایبٹ آباد ریفر کیا گیا تام خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہو سکے اور راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button