خیبر پختونخوا
اسلام آباد سے چوری شدہ گاڑی مردان سے برآمد، پولیس افسر ہی ملوث نکلا
ذرائع کے مطابق مذکورہ گاڑی سابق چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اور سابق نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) دوست محمد کے رشتہ داروں کے ہاں سے گزشتہ اتوار کو چوری ہوئی تھی۔

اسلام آباد سے چوری شدہ گاڑی مردان پولیس کے اہلکار سے ضبط کر لی گئی اور ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کر دیا گیا۔
تھانہ کاٹلنگ کی پولیس کے مطابق گزشتہ شب ڈھیری پل کے پاس ناکہ پابندی کے دوران ایک مشتبہ کرولا گاڑی روکنے پر معلوم ہوا کہ رواں مہینے کی 14 تاریخ کو یہ گاڑی اسلام آباد سے چوری کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ گاڑی تھانہ شہباز گڑھی کے حاضر سروس اے ایس آئی نورمحمد چلا رہے تھے جسے حراست میں لے لیا گیا اور جس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ گاڑی سابق چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اور سابق نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) دوست محمد کے رشتہ داروں کے ہاں سے گزشتہ اتوار کو چوری ہوئی تھی۔