خیبر پختونخوا

لکی مروت،محفلِ موسیقی کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ شب تھانہ تجوڑی کی حدود میں پیش آیا جہاں تورلونگ خیل نامی علاقے میں ڈی جے پروگرام کے دوران عثمان اور فداللہ نامی افراد پر دیرینہ دشمنوں نے فائر کھول دیا۔

لکی مروت میں محفلِ موسیقی کے دوران فائرنگ سے ایک  شخص جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ شب تھانہ تجوڑی کی حدود میں پیش آیا جہاں تورلونگ خیل نامی علاقے میں ڈی جے پروگرام کے دوران عثمان اور فداللہ نامی افراد پر دیرینہ دشمنوں نے فائر کھول دیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے عثمان موقع پر جاں بحق جبکہ فداللہ زخمی ہوا جسے بغرضِ علاج پشاور منتقل کیا گیا۔

پولیس کا  کہنا ہے کہ وقوعہ کے بعد 9 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جن سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

مقامی لوگوں کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ لکی مروت میں محافلِ موسیقی کے دوران اکثر فائرنگ کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں جن کی وجہ سے اس طرح کی محافل پر پولیس کی جانب سے پابندی بھی عائد کی گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button