خیبر پختونخوا

صوابی، پشتون تحفظ مومنٹ کے متعدد کارکن ضمانت پر رہا

واضح پی ٹی ایم رہنماؤں پر 12اگست کوصوابی گراؤنڈ میں بغیر اجازت جلسہ کرنےاور اداروں کےخلاف ہرزہ سرائی کرنے کا الزام تھاجسے گزشتہ روز عبوری ضمانت کی درخواست خارج ہونے پر گرفتار کرکے جیل بھیج دئیے گئے تھے۔

صوابی کی ضلعی عدالت نے پشتون تحفط مومنٹ کے گرفتار راہمناوٗں کو ضمانت پر رہا کردیا۔

ایڈیشنل سیشن جج 2 کی عدالت نے پی ٹی ایم کے 9 رہنماؤں کی ضمانت منظور کرکے رہائی کے احکامات جاری کردئیے۔

ضمانت پر رہا ہونے والوں میں لیاقت یوسفزئی، کرنل (ر) ہدایت اللہ ، فیض محمد کاکا، ڈاکٹر جاثم، ڈاکٹر مشتاق سمیت تین دیگر افراد شامل ہیں۔

واضح پی ٹی ایم رہنماؤں پر 12اگست کوصوابی گراؤنڈ میں بغیر اجازت جلسہ کرنےاور اداروں کےخلاف ہرزہ سرائی کرنے کا الزام تھاجسے گزشتہ روز عبوری ضمانت کی درخواست خارج ہونے پر گرفتار کرکے جیل بھیج دئیے گئے تھے۔

 اس کیس میں پی ٹی ایم کے مرکزی راہنماٗ منظور پشتین، ایم این اے محسن داوڑ، ایم این اے علی وزیر بھی نامزد ملزم ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button