خیبر پختونخوا

اپر دیر میں آسمانی بجلی گرنے سے دو سیکیورٹی اہلکار جاںبحق، تین زخمی

اطلاعات  کے مطابق گزشتہ رات اپر دیر کے علاقے نصرت درہ میں واقع چیک پوسٹ پر آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا جس سے سیکیورٹی اہلکار سیف اللہ اورذوہیب موقع پر جاںبحق ہوئے جبکہ زخمی ہونے والوں میں اعجاز اور دو دیگر اہلکار شامل ہیں۔

ضلع اپر دیر میں پاک افغان سرحد کے نزدیک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر آسمانی بجلی گرنے سے دو سیکیورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ تین دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

اطلاعات  کے مطابق گزشتہ رات اپر دیر کے علاقے نصرت درہ میں واقع چیک پوسٹ پر آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا جس سے سیکیورٹی اہلکار سیف اللہ اورذوہیب موقع پر جاںبحق ہوئے جبکہ زخمی ہونے والوں میں اعجاز اور دو دیگر اہلکار شامل ہیں۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخواہ کے اکثر علاقوں میں  گزشتہ روز سے بارش  کا سلسلہ جاری ہے اور پہاری علاقہ جات پر برف باری بھی ہورہی ہے۔

دوسری جانب محمکہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے اکثر علاقوں میں مزید بارش کا مکان ہے، محمکہ کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاور، مردان، ہزارہ، ملاکنڈ سمیت قبائلی ضلعوں میں بھی بارش برسنے کا امکان ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button