خیبر پختونخوا

چراٹ سیمنٹ فیکڑی کے گودام میں آتشزدگی، عملہ و دیگر املاک محفوظ

ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق کنٹرول روم کو چراٹ سیمنٹ فیکٹری سے فائر ایمرجنسی کی اطلاع موصول ہوتے ہی آگ بجھانے والا عملہ روانہ کر دیا گیا جو مسلسل ایک گھنٹہ کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پانے میں کامیاب رہا۔

چراٹ سیمنٹ فیکٹری میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے جس میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان ںہیں ہوا۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق کنٹرول روم کو چراٹ سیمنٹ فیکٹری سے فائر ایمرجنسی کی اطلاع موصول ہوتے ہی آگ بجھانے والا عملہ روانہ کر دیا گیا جو مسلسل ایک گھنٹہ کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پانے میں کامیاب رہا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق فیکٹری گودام کے اندر پڑی لکڑی اور پلاسٹک کی ناکارہ اشیاء میں آگ لگی تھی جس کی وجہ فوری طور پر معلومم نہیں کی جا سکی۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ فیکڑی انتظامیہ کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button