خیبر پختونخوا

کوہاٹ، چلڈرن سپیشلسٹ ڈاکٹر نعیم قاتلانہ حملے میں جاںبحق

 پولیس کے مطابق ڈاکٹر نعیم خان آج صبح اپنے گاوٗں باش خیل جارہے تھے کہ راستے میں شینو خیل کے علاقے جھنڈی سٹیشن کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کی جس وہ موقع پر جاں بحق ہوئے۔

کوہاٹ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے چلڈرن سپیشلیسٹ ڈاکٹر نعیم خان جاں بحق ہوئے ہیں۔

 پولیس کے مطابق ڈاکٹر نعیم خان آج صبح اپنے گاوٗں باش خیل جارہے تھے کہ راستے میں شینو خیل کے علاقے جھنڈی سٹیشن کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کی جس وہ موقع پر جاں بحق ہوئے۔

پولیس کے مطابق پچھلے تین دنوں میں ڈاکٹروں پر حملے کا دوسرا واقعہ ہے۔

گزشتہ جمعے کو کوہاٹ میں ہومیو پیتھک ڈاکٹر قیصر عباس پر بھی حملہ ہوا تھا جس سے وہ شدید زخمی ہوئے تھے۔ ان پر اس وقت نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا جب وہ اپنے گھر سے کلینک جارہے تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button