خیبر پختونخوا

نوشہرہ میں کوئلے کی کان بیٹھ جانے سے 2 مزدور جاں بحق ایک زخمی

ریسکیو 1122 حکام کے مطابق نوشہرہ کے علاقہ جبہ خشک میں کوئلے کی کان میں 3 مزدور کام میں مصروف تھے کہ اس دوران زوردار دھماکہ ہوا۔

خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں کوئلے کی کان بیٹھ جانے سے 2 مزدور جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

ریسکیو 1122 حکام کے مطابق نوشہرہ کے علاقہ جبہ خشک میں کوئلے کی کان میں 3 مزدور کام میں مصروف تھے کہ اس دوران زوردار دھماکہ ہوا جس کے بعد کان کا ایک حصہ بیٹھ گیا جس کے باعث اس میں کام کرنے والے 3 مزدور ملبے تلے دب گئے جن میں 2 کو مردہ جبکہ ایک کو زخمی حالت میں نکال کر میاں راشد میموریل ہسپتال پبی منتقل کردیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت فضل وہاب اور باچا خالد ساکنان شانگلہ سوات جبکہ زخمی کی شناخت سور باچا کے نام سے ہوئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button