خیبر پختونخوا

عمران خان بتائیں کہ ریاستِ مدینہ میں سود روا ہے یا ناروا؟ میاں افتخار حسین

مظاہرین سے اپنے خطاب میں اے این پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ عوام پر مسلط کی گئی موجودہ حکومت پہلے ہی دن سے ناکامی سے دوچار ہے جس نے عام شہری کیلئے مہنگائی کا وہ طوفان بپا کیا ہے کہ اس کا گزارہ مشکل ہو گیا ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی نے مہنگائی کے خلاف صوبہ بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔

پشاور پریس کلب کے سامنے بھی عوامی نیشنل پارٹی نے ایک بڑا مظاہرہ کیا جس میں پارٹی کے صوبائی رہنماؤں کے علاوہ پارٹی کارکنوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مظاہرے کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت اور مہنگائی کے خلاف نعرے درج تھے۔

مظاہرین سے اپنے خطاب میں اے این پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ عوام پر مسلط کی گئی موجودہ حکومت پہلے ہی دن سے ناکامی سے دوچار ہے جس نے عام شہری کیلئے مہنگائی کا وہ طوفان بپا کیا ہے کہ اس کا گزارہ مشکل ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ملک پر موجود قرضوں میں مزید 9 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے جس سے حکومت کی نااہلی اور ناکامی عیاں ہوتی ہے۔

میاں افتخار حسین نے کہا کہ عوام سے انصاف اور ارزانی کے نام پر ووٹ لینے والی جماعت نے عوام کے ساتھ ہاتھ کیا ہے۔

اے این پی کے سیکرٹری جنرل نے کہا، ” سودی نظام سے ریاست مدینہ کا قیام بھلا کیسے ممکن ہوگا حکومت تو آئی ایم ایف کے آگے جھولی پھیلائے بیٹھی ہے پہلے سود پر قرضے لے کر قرضے ادا کرے گی اور پھر مزید قرضہ لے کر ملک چلائے گی لہٰذا عمران خان اب یہ بتائیں کہ ریاست مدینہ میں سود روا ہے یا ناروا؟ اگر ناروا ہے تو پھر عمران خان کم از کم یہ اعلان کریں کہ انہوں نے جھوٹ بولا تھا اور مدینہ کی ریاست ان کے بس کی بات نہیں، حکومت حقیقی نمائندوں کے حوالے کی جانی چاہیے تاکہ عوام اور ساری دنیا اس پر اعتماد کرے اور ملک درست سمت میں جائے۔”

واضح رہے کہ اے این پی نے آج بعد از نمازِ جمعہ صوبہ بھر میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کی کال دی تھی جس پر آج جمعہ کی نماز کے بعد پشاور سمیت صوبے کے تمام اضلاع کے مرکزی شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button