خیبر پختونخوا

کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک ڈاکٹر جاں بحق

پولیس کے مطابق مقتول عباس کا تعلق ہنگو کے رئیسان نامی علاقے سے تھا جبکہ کوہاٹ میں وہ پریکٹس کرتے تھے جس کی کسی کے ساتھ ذاتی دشمنی یا مخاصمت کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

کوہاٹ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک ہیومیو پیتھک ڈاکٹر کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق قیصر عباس نامی ڈاکٹر آج صبح اپنے کلینک میں داخل ہو رہے تھے جب نامعلوم افراد نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر عباس کو زخمی حالت میں کوہاٹ ہسپتال پہنچایا گیا تاہم حالت نازک ہونے کی وجہ سے انہیں پشاور منتقل کر دیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق مقتول عباس کا تعلق ہنگو کے رئیسان نامی علاقے سے تھا جبکہ کوہاٹ میں وہ پریکٹس کرتے تھے۔

دوسری جانب مقتول کی کسی کے ساتھ ذاتی دشمنی یا مخاصمت کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button