خیبر پختونخوا
ڈیرہ اسمعیل خان، شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق
پولیس کے مطابق گزشتہ شب بڈھہ نامی علاقے میں اکرام نامی ایک جوان کی شادی میں ہوائی فائرنگ کی جارہی تھی جس کی زد میں آکر دو افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔
ڈیرہ اسمعیل خان میں منعقدہ شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق گزشتہ شب بڈھہ نامی علاقے میں اکرام نامی ایک جوان کی شادی میں ہوائی فائرنگ کی جارہی تھی جس کی زد میں آکر دو افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 21 سالہ عامر سہیل اور 22 سالہ محمد سعید کے ناموں سے ہوئی ہے۔
وقوعہ بعد سے اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی تاہم ضلعی پولیس افسر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والوں کی تلاش جاری ہے جنہیں جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔