خیبر پختونخوا
پشاور میں موسم سرما کی پہلی بارش، لوگوں کے چہرے کھل اٹھے
صوبائی دارالحکموت پشاور سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش نے موسم خوش گوار کر دیا۔ پشاور میں آج دوپہر سے وقفے وقے کیساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے اور آسمان پر گھنے بادل چھائے ہوئے ہیں۔

صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش نے موسم کو خوش گوار بنا دیا۔ پشاور میں آج دوپہر سے وقفے وقے کیساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے اور آسمان پر گھنے بادل چھائے ہوئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹوں تک پشاور سمیت کوہاٹ، مردان اور ہزارہ ڈویژن میں جاری رہے گا۔
موسم سرما کی پہلی بارش برسنے سے پشاور شہر کے باسیوں نے آلودگی اور گردو غبار سے سکھ کا سانس لیا اور لوگوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔ متعدد لوگوں نے اپنے دفاتر میں کام کاج کو کچھ وقت کے لئے چھوڑ کر بارش کا نظارہ کرنے لگے۔