خیبر پختونخوا

نوشہرہ: مکان کے اندر مارٹر گولہ پھٹنے سے ایک نوجوان جاں بحق، 4 زخمی

راستہ میں پڑا مارٹر گولہ حامد اُٹھا کر گھر لے آیا جہاں اُسے توڑنے کی کوشش کے دوران وہ زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا۔

ضلع نوشہرہ کے علاقہ اضاخیل میں گھر کے اندر مارٹر گولہ پھٹنے سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ راہگیر سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کےلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تھانہ اضاخی پولیس کے مطابق دھماکہ میں زخمی ہونے والے ہلال نامی نوجوان نے اپنے بیان میں بتایا کہ گزشتہ روز وہ اپنے دیگر ساتھیوں تیمور اور حامد کے ہمراہ آرمی فائرنگ رینج میں شہد نکالنے کےلئے گیا تھا جہاں سے واپسی پر اُنہیں راستہ سے ایک مارٹر گولہ ملا جسے حامد اٹھا کر اپنے گھر لے آیا، جہاں وہ مارٹر گولے کو توڑنے کی کوشش کررہے تھے کہ وہ زاوردار دھماکہ سے پھٹ گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں حامد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ہلال، تیمور، نبی اللہ اور ایک راہگیر عزیز زخمی ہوگئے جن میں عزیز کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر جبکہ ہلال، تیمور اور نبی اللہ کو میاں راشد میموریل ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں سے بعد ازاں ہلال اور تیمور کو تشویشناک حالت میں پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال  ریفر کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد جائے وقوعہ کا محاصرہ کرکے شواہد اکٹھے کرلئے گئے ہیں اور مقدمہ درج کرکے مختلف ذاویوں سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button