خیبر پختونخوا

خیبرپختونخوا حکومت کا نئی صحت پالیسی متعارف کروانے کا اعلان

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے حکام کے مطابق نئی پالیسی کا اعلان اگلے ماہ متوقع ہے جبکہ صوبائی حکومت اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کے ساتھ رابطے میں تھی۔

صوبہ بھر کی عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے نئی صحت پالیسی متعارف کرنے کا اعلان کر دیا۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے حکام کے مطابق نئی پالیسی کا اعلان اگلے ماہ متوقع ہے جبکہ صوبائی حکومت اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کے ساتھ رابطے میں تھی۔

علاوہ ازیں صوبائی حکومت نے صحت سہولت پروگرام کو سابقہ فاٹا کے سات اضلاع تک توسیع دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

حکام کے مطابق اس وقت صوبے کے ایک کروڑ 45 لاکھ نفوس کو صحت سہولت کارڈ کے تحت صحت کی مفت سہولیات میسر ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button