طلبہ تنظیموں کا پشاور یونیورسٹی میں لاٹھی چارج اور تشدد کے خلاف مظاہرے
پشاور سمیت صوبے کے دیگر شہروں میں طلبہ تنظیموں کی جانب سے گزشتہ روز پشاور یونیورسٹی میں طلباٗ پر تشدد، لاٹھی چارچ اور گرفتاریوں کے خلاف مظاہرے کئے گئے۔

پشاور سمیت صوبے کے دیگر شہروں میں طلبہ تنظیموں کی جانب سے گزشتہ روز پشاور یونیورسٹی میں طلباٗ پر تشدد، لاٹھی چارچ اور گرفتاریوں کے خلاف مظاہرے کئے گئے۔
پشاور طلبہ تنظیموں نے نے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر یونیورسٹی انتظامیہ اور پولیس کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرے میں پختون سٹوڈنٹس فیڈرشن، انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن، جمعیت طلبہ اسلام، پیپلزسٹوڈنٹس فیڈریشن، مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے عہدیداروں سمیت کثیر تعداد میں طلباءنے شرکت کی جس کی قیادت وسیم خٹک ‘ عابد یوسفزئی اور دیگر طلباءیونینز کے عہدیدار کررہے تھے۔
دوسری جانب باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کے طلبہ نے پشاور یونیورسٹی میں ہونے والے واقعے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کیا کہ صوبائی حکومت فوری طور اس واقعے کا نوٹس لیں اور مولوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔
ہزارہ یونیورسٹی کے طلبہ نے بھی پشاور یونیورسٹی کے طلبہ پر تشدد کے خلاف نماز جمعہ کے بعد مظاہرہ کیا اور اور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
مظاہرین نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کے کہنے پر پولیس نے طلباء پر لاٹھی چارج کیا جس میں پانچ افراد شدید زخمی ہوئے اور 28طلباء کو گرفتار کرلیاگیا انہوں نے گورنرخیبرپختونخوا سے مطالبہ کیاکہ تمام زخمی طلباءکاعلاج اور گرفتارطلباء کی رہائی عمل میں لائی جائے بصورت صوبہ بھر میں احتجاجی مظاہروں کاسلسلہ شروع کیاجائے گا۔