خیبر پختونخوا

ہنگو، پانچ سالہ بچی کیساتھ جنسی زیادتی کرنے پر سکول چوکیدارگرفتار

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ کچھ عرصے سے جنسی تشدد کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جن میں زیادہ تر کیسز بچوں کے ہوتے ہیں۔

خیبر پختونخواہ کے ضلع ہنگو میں سکول چوکیدار نے مبینہ طور پر پہلی جماعت میں پڑھنی والی چھ سالہ بچی کیساتھ جنسی زیادتی کی ہے۔

پولیس کے مطابق سرکاری پرائمری سکول شاہو کے چوکیدار اسماعیل  نے پہلی جماعت میں پڑھنی والی آئینہ کو چھٹی کے وقت پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

متاٗثرہ بچی کو تشویشناک حالت میں ضلعی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر لیڈی ڈاکٹر نے بچی کیساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق کی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی ہوش میں آنے کے بعد انکی نشاندہی پر ملزم اسماعیل کو گرفتار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ کچھ عرصے سے جنسی تشدد کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جن میں زیادہ تر کیسز بچوں کے ہوتے ہیں۔

ٹی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق سال 2017 اور 2018 میں جنوری سے جون تک بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے 4 ہزار 86 کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں جبکہ اصل میں ان کیسز کی تعداد اس سے بھی زیادہ ہیں لیکن والدین بدنامی سے بچنے کےلئے ان کو رپورٹ نہیں کرتے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button