خیبر پختونخوا
صوابی میں پسند کی شادی کا خواہشمند جوڑا غیرت کے نام پر قتل
صوابی پولیس کے مطابق سڑہ چینہ کے رہائشی شہنشاہ اور مدیحہ ناز ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے تاہم بار بار کی کوشش کے باوجود لڑکی کے گھر والے رشتے کیلئے رضامند نہیں تھے جس پر لڑکی خود ہی شہنشاہ کے گھر چلی گئی۔

صوابی کے علاقے یار حسین میں پسند کی شادی کا خواہشمند ایک جوڑا غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا۔
صوابی پولیس کے مطابق سڑہ چینہ کے رہائشی شہنشاہ اور مدیحہ ناز ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے تاہم بار بار کی کوشش کے باوجود لڑکی کے گھر والے رشتے کیلئے رضامند نہیں تھے جس پر لڑکی خود ہی شہنشاہ کے گھر چلی گئی۔
پولیس کے مطابق بہن کے گھر چھوڑنے پر اس کے بھائیوں نے آج صبح شہنشاہ کے گھر میں گھس کر دونوں کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نیاز نامی ملزم گرفتار جبکہ باقی دو روپوش ہونے میں کامیاب ہوئے جنہیں گرفتار کرنے کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔