خیبر پختونخوا

مردان میڈیکل کمپلیکس میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث مریض چل بسا، لواحقین کا احتجاج  

مردان میڈیکل کیمپلکس میں گذشتہ ڈیڑھ ماہ میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث شہری کی ہلاکت کاچوتھا واقعہ ہے۔ 

 مردان میڈیکل کمپلیکس میں ایک اور مریض ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کی وجہ سے  جان کی بازی ہارگیا، ورثاء نے لاش کو سڑک پررکھ کر مردان نوشہرہ روڈ کو ہرقسم ٹریفک کے لئے بلاک کردیا۔ پولیس نےڈاکٹروں کے خلاف ابتدائی مقدمہ درج کردیا۔

 گذشتہ ڈیڑھ ماہ میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کا یہ چوتھا واقعہ ہے، ہمارے رپورٹر کے مطابق شہری علاقہ مسلم آباد کے رہائشی امیرزمان نامی 80سالہ شخص کو فالج کے عارضے کی شکایت پر مردان میڈیکل کیمپلکس کے میڈیکل بی وارڈ میں داخل کرلیاگیاتھا ،امیرزمان کے بیٹے عرفان کے مطابق اس کا والد شدید تکلیف میں مبتلا تھا ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز خوش گپیوں میں مصروف تھے اور باربا ر درخواستوں کے باوجود کوئی بھی مریض کے پاس آنا گوارا نہیں کرتے انہوں نے کہاکہ ڈاکٹروں کی لاپرواہی اور غفلت سے اس کے والد کی جان چلی گئی واقعے کے بعد ورثاء نے شدید احتجاج کیا اور لاش اٹھاکر مردان نوشہرہ روڈ کو ٹریفک کے لئے بلاک کردیا۔

 مظاہرین غفلت کے مرتکب ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کررہے تھے بعدازاں پولیس کے اعلیٰ حکام نے موقع پر پہنچ کر متوفی کے بیٹے کے بیان پر ابتدائی مقدمہ درج کرلیا یادرہے کہ مردان میڈیکل کیمپلکس میں گذشتہ ڈیڑھ ماہ میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث شہری کی ہلاکت کاچوتھا واقعہ ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button