خیبر پختونخوا

افواہ پر سکول کیوں بند، EDO ایجوکیشن سے پشاور ناظم کی جواب طلبی

پشاور کے سکولو ں میں دہشت گردو ں کے گھسنے اور سرکاری اور پرائیوٹ سکولو ں میں وقت سے پہلے چھٹی پر ضلع ناظم پشاور نے نوٹس لیتے ہوئے  ای ڈی او ایجوکیشن سے چوبیس گھنٹوں میں  جواب طلب کیا ہے اور زمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کے احکامات جاری کئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز صبح نو بجے پشاور میں افواہ پھیلی کہ شہر کے سکولوں میں دہشت گرد گھس آئے ہیں جس کی وجہ سے ضلع بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا، والدین پریشانی کے عالم میں سکولوں کو دوڑے اور سکو ل انتظامیہ نے وقت سے پہلے سکولوں میں چھٹی اعلان کی۔  جس پر ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان نے خوف و ہراس پھیلانے اور بچوں کا ایک دن ضائع ہونے پر سخت تشویش اور برہمی  کا اظہار کرتے ہوئے ای ڈی ا و ایجوکیشن سے چوبیس  گھنٹوں میں رپورٹ طلب کی ہے۔ ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان نے واضح کیا کہ گذشتہ روز پشاور صدر کے علاقے میں دہشت گردوں کے پیش نظر کینٹ کے حدود میں سکولوں میں ایک دن کی چھٹی کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم چند لوگوں کی غفلت کی وجہ سے پورے ضلع میں سکولوں میں دہشت  گردی کی افواہ پھیلی جس کے باعث سکول ا نتظامیہ نے بغیر اجازت سکولوں میں وقت سے پہلے بچوں ک چھٹی دیدی اور امتحانات کے دن قریب ہونے کی وجہ ایک قمیتی دن ضائع ہوگیا جس سے والدین بھی سخت پریشانی میں مبتلارہے۔  ضلع ناظم کا کہنا تھا کہ  افواہ پھیلانے والوں اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ پیر کے دن معمول کے مطابق ا پنے بچوں کو سکول بھیجیں ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button