خیبر پختونخوا

صوابی، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کا ضلعی صدر فائرنگ سے قتل

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے فاروق خان موقع پر جاںبحق ہوا جبکہ ملزمان جائے واردات سے بھاگنے میں کامیاب ہوئے۔

صوابی میں نامعلوم افراد کی جانب سے پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے ضلعی فاروق خان کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق فاروق خان آج صبح اپنے گھر میں موجود تھے کہ اس دوران نامعلوم افراد نے آواز دے کربلایا اور جوں ہی وہ گھر سے باہر نکلے تو انہوں نے فاروق خان پر فائرنگ کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے فاروق خان موقع پر جاںبحق ہوا جبکہ ملزمان جائے واردات سے بھاگنے میں کامیاب ہوئے۔

فاروق کے کسی کیساتھ ذاتی دشمنی کی معلومات سامنے نہیں آئے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button