خیبر پختونخوا

چارسدہ: دریائے کابل میں ڈوب کر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی لاش برآمد

گندآب سے تعلق رکھنے والا 24 سالہ قاری میاں صدیق چار روز قبل دریائے کابل میں ادیزئی کے مقام پر نہاتے ہوئے ڈوب کر لاپتہ ہوگیا تھا۔

دریائے کابل میں ادیزئی کے مقام پر 4 روز قبل ڈوب کر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی لاش نکال لی گئی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق قبائلی ضلع مہمند کے علاقہ گندآب سے تعلق رکھنے والا 24 سالہ قاری میاں صدیق چار روز قبل دریائے کابل میں ادیزئی کے مقام پر نہاتے ہوئے ڈوب کر لاپتہ ہوگیا تھا، جس کی تلاش کےلئے مسلسل ریسکیو آپریشن جاری تھا اور آج اُس کی لاش دریا سے نکال لی گئی ہے جسے تابوت میں بند کرکے ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ قاری میاں صدیق ضلع چارسدہ میں حاجی زئی مدرسہ میں دینی تعلیم حاصل کررہا تھا اور چار روز قبل دریا میں نہاتے ہوئے ڈوب کر لاپتہ ہوگیا تھا اس ضمن میں قاری صدیق کے والدین نے حکومت سے لاش کی برآمدگی کےلئے  تعاؤن کی اپیل بھی کی تھی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button