خیبر پختونخوا

مانسہرہ: 40 روز قبل لاپتہ نوجوان کی مسخ شدہ لاش برآمد، 3 ماموں زاد گرفتار

پولیس کے مطابق تقریباً 40 روز قبل 18 سالہ ہاشم اپنے ماموں زاد بھائیوں نذیر، بشیر اور فاروق کے ہمراہ سیر کےلئے تفریحی مقام موسیٰ دا مصلحہ گیا تھا۔

ضلع مانسہرہ کے علاقہ شنکیاری سے چند روز قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان کی مسخ شدہ لاش برآمد ہوگئی ہے جسے مبینہ طور پر ماموں زاد بھائیوں نے غیرت کے نام پر قتل کیا تھا۔

پولیس کے مطابق تقریباً 40 روز قبل 18 سالہ ہاشم اپنے ماموں زاد بھائیوں نذیر، بشیر اور فاروق کے ہمراہ سیر کےلئے تفریحی مقام موسیٰ دا مصلحہ گیا تھا جہاں ماموں زاد بھائیوں نے ہاشم کو قتل کرکے لاش ویرانے میں پھینک دی تھی اور خود تینوں بھائی واپس گھر آگئے جہاں اُنہوں نے ہاشم کی گمشدگی کا ڈرامہ رچایا۔

پولیس کے مطابق ہاشم  کے اہل خانہ کی جانب سے رپورٹ درج کرانے کے بعد مذکورہ تین بھائیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف کیا ہے کہ ہاشم کا اُن کی بہن کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے جس کی بناء پر اُسے قتل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی نشاندہی پر 12 گھنٹوں کی تلاش کے بعد ہاشم کی لاش برآمد کرلی گئی ہے اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button