خیبر پختونخوا
جامعہ پشاور نے بی اے بی ایس سی سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا، طالبات کا پلڑا بھاری
نتائج کے مطابق بی اے میں جناح کالج کی مناہل نے 444 نمبر لے کر پہلی، آرمی برن ہال کالج ابیٹ اباد کی طالبہ منیبہ نے دوسری جبکہ جناح کالج ہی کی سارہ خان نے 437 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

جامعہ پشاور نے بی اے بی ایس سی سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
جامعہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امتحانات میں کل 32 ہزار طلبا و طالبات نے حصہ لیا جن میں سے 14084 طلبہ و طالبات کامیاب قرار پائے۔
بیان کے مطابق 7 ہزار پرائیوٹ طلبا و طالبات نے بھی امتحانات میں حصہ لیا جبکہ امتحانات میں کامیابی کی شرح 43 فیصد رہی۔
نتائج کے مطابق بی اے میں جناح کالج کی مناہل نے 444 نمبر لے کر پہلی، آرمی برن ہال کالج ابیٹ اباد کی طالبہ منیبہ نے دوسری جبکہ جناح کالج ہی کی سارہ خان نے 437 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اسی طرح بی ایس سی میں جناح کالج کی زہرہ نے 501 نمبر لے کر پہلی، 478 نمبر لے کر کرن زیب اورعروج نے مشترکہ طور پر دوسری جبکہ آرمی برن ہال کالج ابیٹ آباد کی اقصی رشید نے 437 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔