خیبر پختونخوا

خیبرپختونخوا ٹورازم کارپوریشن کے زیراہتمام باب خیبر تا صوابی امن ریلی کا انعقاد

محکمہ سیاحت کی ترجمان کے مطابق ریلی کا مقصد قبائلی اضلاع سمیت خیبرپختونخوا میں امن کو فروغ دینا اور دنیا کو یہ دکھانا اور بتانا ہے کہ خیبرپختونخوا خصوصا قبائلی عوام کتنے امن پسند ہیں۔

خیبرپختونخوا ٹورازم کارپوریشن کے زیراہتمام باب خیبر تا صوابی امن ریلی نکالی گئی۔

قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں باب خیبر سے نکالی گئی میں محکمہ سیاحت کی 70 سے زائد رجسٹرڈ گاڑیوں نے حصہ لیا جبکہ اس موقع پر جمرود کے عوام بھی کثیر تعداد میں جمع ہوئے۔

محکمہ سیاحت کی ترجمان کے مطابق ریلی کا مقصد قبائلی اضلاع سمیت خیبرپختونخوا میں امن کو فروغ دینا اور دنیا کو یہ دکھانا اور بتانا ہے کہ خیبرپختونخوا خصوصا قبائلی عوام کتنے امن پسند ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امن ریلی کے انعقاد سے واضح ہوتا ہے کہ قبائلی اضلاع سمیت پورے خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال برقرار جبکہ عوام بلا خوف و خطر کاروبارِ زندگی میں مصروف ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button