خیبر پختونخوا
نوشہرہ، باجماعت نماز کے دوران خلل ڈالنے والا’ جعلی‘ پیر گرفتار
مسجد میں جب باجماعت نماز کھڑی ہوتی ہے تو مسجد کے سامنے حجرے میں مقیم جعلی پیر ناچ گانے اور اشتعال انگیز تقاریر لوڈ اسپیکر پرشروع کردیتا ہے، جس سے نماز میں خلل پڑ جاتی ہے

نوشہرہ میں عوام کی شکایت پر پولیس نے جعلی پیر کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے زڑہ میانہ میں درجنوں شہریوں نے پولیس تھانہ مصری بانڈہ کو ایک درخواست دی کہ انکے گاوں کی بڑی جامع مسجد جس کو سپین جماعت کہتے ہیں جس میں تمام شہری نماز کی آدائیگی کرتے ہیں لیکن مسجد میں جب باجماعت نماز کھڑی ہوتی ہے تو مسجد کے سامنے حجرے میں مقیم جعلی پیر ناچ گانے اور اشتعال انگیز تقاریر لوڈ اسپیکر پرشروع کردیتا ہے، جس سے نماز میں خلل پڑ جاتی ہے۔
پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے جعلی پیر اور پرویز عرف فقیر محمد ولد شیر بہادر سکنہ زڑہ میانہ کو گرفتار کرلیا اور مقدمہ زیر دفعہ PPC 295 Aکے تحت درج کردیا گیا۔