خیبر پختونخوا

صوبے میں افسران کی کمی کا مسئلہ وفاق کے ساتھ اٹھا یا جائے۔ صلاح الدین محسود

صوبائی حکومت کے نام اپنے خط میں انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ گریڈ اکیس کا ایک جبکہ گریڈ 20 کے 19 میں سے 15 افسران اس وقت فرائض کی انجام دہی میں مصروف ہیں۔

خیبرپختونخوا پولیس کے سربراہ صلاح الدین محسود نے صوبائی حکومت پر زور دیا ہے کہ صوبے میں افسران کی کمی کا مسئلہ وفاق کے ساتھ اٹھا یا جائے۔

صوبائی حکومت کے نام اپنے خط میں انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ گریڈ اکیس کا ایک جبکہ گریڈ 20 کے 19 میں سے 15 افسران اس وقت فرائض کی انجام دہی میں مصروف ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گریڈ 20 کے مزید چار افسران سوبے میں تعینات کیے جائیں۔

اسی طرح انہوں نے گریڈ 19 کے 35 میں سے 15 افسران کی موجودگی کی نشاندہی کرتے ہوئے گریڈ 19 کے مزید 20 افسران کی تعیناتی کا مطالبہ بھی کیا۔

خط کے مطابق اس کے علاوہ صوبے میں گریڈ 18 کے 14 افسران کی کمی ہے کیونکہ 54 درکار افسران کی بجائے 40 افسران اس وقت تعینات ہیں۔

آئی جی نے اپنے خط میں حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ افسران کی کمی شدت پسندی سے متاثرہ صوبے میں پولیس کی کارکردگی پر اثرانداز ہو رہی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button