خیبر پختونخوا

خسرہ کی وبائی صورتحال، محکمہ صحت خیبرپختونخوا کا 15 تا 27 اکتوبر انسدادی مہم چلانے کا اعلان

ٹی این این کے ساتھ گفتگو میں اس حوالے سے محکمہ صحت کے ای پی آئی ڈائریکٹر محمد اکرم شاہ کا کہنا تھا کہ خسرہ سے متاثرہ بچوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ اس مرض پر قابو پانے کے لئے ہنگامی بنیادیوں پر بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جا رہے ہیں۔

خیبرپختوخوا میں خسرہ کی وبائی صورتحال کے پیش نظر محکمہ صحت کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر انسدادی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ٹی این این کے ساتھ گفتگو میں اس حوالے سے محکمہ صحت کے ای پی آئی ڈائریکٹر محمد اکرم شاہ کا کہنا تھا کہ خسرہ سے متاثرہ بچوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ اس مرض پر قابو پانے کے لئے ہنگامی بنیادیوں پر بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ خسرہ سے بچاؤ کا واحد ذریعہ حفاظتی ٹیکہ جات ہیں۔

محمد اکرم شاہ کے مطابق محولہ بالا اقدامات کے ساتھ ساتھ پورے صوبے میں 15 سے 27 اکتوبر تک خسرہ سے بچاؤ کی مہم چلائی جائے گی اور نو ماہ سے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائینگے جس کے لئے 5300 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران صوبہ بھر سے خسرے کے49 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں بونیر سے 16, دیر اپر 12, دیر لوئیر 10, جبکہ پشاور سے11 کیسز شامل ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button