جامعہ پشاور میں پی ایس ایف کی ریلی پر پولیس کا لاٹھی چارج، صوبائی صدر سمیت متعدد رہنماء گرفتار
فیڈریشن کے مرکزی رہنماؤں کی گرفتاری کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے پی ایس ایف کے کارکنوں نے پولیس اور انتظامیہ کے اس اقدام کی مذمت کی اور گرفتار رہنماؤں کو فوری طور رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔

سٹیزن جرنلسٹ اکبر علی سے
جامعہ پشاور کی انتظامیہ اور پولیس نے پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر سمیت تنظیم کے دیگر رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔
نمائندہ ٹی این این کے مطابق پشاور یونیورسٹی میں فیڈریشن کی جانب سے جنرل باڈی میٹنگ بلائی گئی تھی جس میں پی ایس ایف کے صوبائی صدر وسیم خٹک سمیت کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
نمائندے کے مطابق اجلاس کے بعد ایک پرامن ریلی نکالی گئی تایم انتظامیہ اور پولیس نے ریلی کے شرکاء پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے صوبائی صدر وسیم خٹک، سیکرٹری جنرل عثمان شاہ اور نعمان سمیت سینئر رہنماؤں اعجاز خان، ناظم سالار، دانیال خان اور فیصل کامریڈ کو گرفتار کر لیا۔
فیڈریشن کے مرکزی رہنماؤں کی گرفتاری کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے پی ایس ایف کے کارکنوں نے پولیس اور انتظامیہ کے اس اقدام کی مذمت کی اور گرفتار رہنماؤں کو فوری طور رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔