خیبر پختونخوا

کوہاٹ میں دینی مدرسہ کے 38 طلباء فوڈ پوئزنگ کا شکار ہوگئے

واضح رہے کہ مدرسہ میں مشترکہ کھانا بنتا ہے اور ہفتہ کی شب کھانا کھانے سے طالبعلموں کو فوڈ پوائزنگ ہوئی۔

ضلع کوہاٹ کے علاقے جرما میں دینی مدرسے کے 38 طلباء رات کے کھانے کے بعد فوڈ پوئزنگ کا شکار ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق علاقہ جرما میں دینی مدرسہ جامع العربیہ اشاعت القرآن و سنت کے 38 طلباء کی طبیعت رات کا کھانے کھانے کے بعد خراب ہوئی جن کو لیاقت میموریل اور ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ مدرسے کے طلباء پیٹ اور معدے میں سخت تکلیف محسوس کر رہے ہیں جبکہ قے بھی آرہی ہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق تمام طلباء کو طبی امداد فراہم کردی گئی ہے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

واضح رہے کہ مدرسہ میں مشترکہ کھانا بنتا ہے اور ہفتہ کی شب کھانا کھانے سے طالبعلموں کو فوڈ پوائزنگ ہوئی۔ فوڈ پوائزنگ کا شکار ہونے والے طلباء کی عمریں دس سال سے 25 سال تک کی ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button