خیبر پختونخوا

باڑہ قبائلی ضلع خیبر، پانی کی ٹینکی میں ڈوب کر دو بچے جاں بحق

مقامی لوگوں کے مطابق بخت بلند نامی شخص کی چار سالہ بیٹی اور حضرت حسین کا چار سالہ بیٹا کھیل کود میں مصروف تھے کہ اس دوران وہ پانی کی ٹینکی میں جا گرے۔

قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں دو بچے زیر زمین پانی کی ٹینکی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

مقامی لوگوں کے مطابق بخت بلند نامی شخص کی چار سالہ بیٹی اور حضرت حسین کا چار سالہ بیٹا کھیل کود میں مصروف تھے کہ اس دوران وہ پانی کی ٹینکی میں جا گرے۔

جاں بحق ہونے والے دونوں بچے عام انتخابات میں این اے 44 سے آزاد امیدوار کے طور پر حصہ لینے والے ملک محمد حسین کا پوتا اور پوتی ہیں۔

درایں اثناء نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک سے بھی ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق عاطف جمعہ کے روز والی بال کھیلنے کیلئے گھر سے نکلا اور پھر واپس نہیں آیا، بعدازاں جس کی لاش قبرستان سے ملی۔

نوشہرہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال سے موصول پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق عاطف کو گلا دبا کر اور بعدازاں گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button