پشاور یونیورسٹی: ایم ایس/ ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلوں کےلئے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 28 ستمبر
یونیورسٹی انتظامیہ نے داخلہ فارم کا اجراء 17 ستمبر سے شروع کر رکھا ہے جو یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کیمپس برانچ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

پشاور یونیورسٹی نے ایم ایس/ ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلوں کےلئے فارمز جمع کرانے کی آخری تاریخ 28 ستمبر مقرر کی ہے۔
وہ اُمیدوار جو ایم ایس/ایم فل میں داخلہ لینے کے خواہشمند ہیں اُن کےلئے ضروری ہے کہ اُنہوں نے نیشنل ٹیسٹنگ سروس ( این ٹی ایس) کے ذریعے 50 فیصد نمبرات حاصل کئے ہوں جبکہ داخلہ کےلئے متعلقہ مضامین میں 4 سالہ ڈگری حاصل کی ہو اور سالانہ سسٹم میں اُن کا کم سے کم سیکنڈ ڈویژن یا سمسٹر سسٹم میں 2.5 جی پی اے ہوگا وہ داخلہ لینے کے اہل ہوں گے۔
اس کے علاوہ پی ایچ ڈی میں داخلہ لینے کے خواہشمند افراد کےلئے ضروری ہے کہ انہوں نے ایم ایس/ ایم فل میں 18 سالہ تعلیم مکمل کی ہو اور سمسٹر سسٹم میں کم سے کم جی پی اے 3.0 جبکہ سالانہ امتحانی نظام کے تحت فرسٹ ڈویژن حاصل کی ہو۔ قواعد و ضوابط کے مطابق پی ایچ ڈی میں داخلہ کے خواہشمند افراد کےلئے این ٹی ایس سے 60 فیصد نمبرات حاصل کئے ہو۔
اس ضمن میں یونیورسٹی انتظامیہ نے داخلہ فارم کا اجراء 17 ستمبر سے شروع کر رکھا ہے جو یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کیمپس برانچ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ انتظامیہ نے اُمیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 28 ستمبر کو 4 بجے سے پہلے پہلے اپنے داخلہ فارمز ایڈمشن آفس نزد سینٹرل لائبریری میں جمع کرادیں۔
اُمیدوار ایم ایس/ایم فل اور پی ایچ ڈی اکےلئے وہ اِن مضامین میں داخلہ لے سکتے ہیں۔ مضامین میں ہسٹری ، پشتو، اردو، سائیکالوجی، سوشل ورک، انٹرنیشنل ریلیشنز (آئی آر)، پولیٹیکل سائنس، ایجوکیشن اینڈ ریسرچ، جرنلزم اینڈ ماس کمیونکیشن، عربی، اسلامیات، ہوم اکنامکس، آرکیالوجی، جیوگرافی، جیولوجی، اربن اینڈ ریجنل پلاننگ، انوائرنمینٹل سائنسز، لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنسز، شماریات، میتھیمیٹکس، اکنامکس، این سی ای ان جیالوجی، این سی ای ان فزیکل کیمسٹری، فزکس، کمیوپٹر سائنس، الیکٹرانکس، باٹنی، بائیو ٹیکنالوجی اور مائکرو بیالوجی شامل ہیں۔