خیبر پختونخوا
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخواہ میں بارش کا امکان
محکمہ کے مطابق ملاکنڈ ہزارہ اور پشاور ڈویژن سمیت باجوڑ، مومند اور ضلع اورکزئی میں جزوی طور پر مطلع ابر آلود رہے گا اور بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخواہ سمیت قبائلی علاقوں میں آسمان پر کہیں کہیں بادل چھائے رہینگے۔ محکمہ کے مطابق ملاکنڈ ہزارہ اور پشاور ڈویژن سمیت باجوڑ، مومند اور ضلع اورکزئی میں جزوی طور پر مطلع ابر آلود رہے گا اور بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں آج کم از کم درجہ حرارت 24 ڈگری سنٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ سے 30 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ہوا میں نمی کا تناسب اسی فیصد رہا۔