خیبر پختونخوا

ناروے حکومت خیبر پختونخواہ کے نوجوانوں کی ترقی پر 2.87 ملین ڈالرز خرچ کریگی

خیبر پختونخواہ میں نوجوانوں کی سماجی اور اقتصادی ترقی کے لئے ناروے کے سفارتحانے اور اقوام متحدہ کے ادارے یو این ڈی پی کے درمیان 2.87   ملین ڈالرز کی شراکت داری کا معاہدہ طے ہوا ہے۔

خیبر پختونخواہ میں نوجوانوں کی سماجی اور اقتصادی ترقی کے لئے ناروے کے سفارتحانے اور اقوام متحدہ کے ادارے یو این ڈی پی کے درمیان 2.87   ملین ڈالرز کی شراکت داری کا معاہدہ طے ہوا ہے۔

 بدھ کو جاری ہونے والے ایک پریس ریلیز کے مطابق،  نوجوانوں کی سماجی ہم ٓہنگی کے اس منصوبے میں علم ، تجربے اور روابط بڑھانے وقائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اسی منصوبے کے فیز ون کے تحت بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلعوں میں چھ کمونٹی سنٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جہاں پر دو ہزار نوجوانوں کو روزگار اور مشورہ سازی کے متعلق تربیت دی گئی۔ ان نوجوانوں نے ڈیجیٹل طریقے سے ایسی سافٹ ویئر تیار کی جو صوبے میں امن کے قیام اور برووقت فیصلہ سازی کے عمل کو فروغ دینے میں مدد گار ثابت ہورہا ہے۔

سافٹ وئیر کو پشاور یونیورسٹی کے ادارے پیس اینڈ کانفلکٹ سٹدی کے تعاون سے بنایا گیا ہے۔ اسی سلسلے میں پروجیکٹ کا دوسرافیز  شروع کیا جارہا ہے جس میں دیگر علاقے اور منصوبے کا دائرہ کار مزید وسیع کردیا گیا ہے۔

پریس ریلیز کے مطابق معاہدے کے تحت پانچ ہزار نوجوانوں کو سماجی انٹر پرائز کے حوالے سے تربیت سمیت تین ہزار نوجوانوں کو کاروباری ترقی اور انتظام کے طریقے سکھائے جائینگے۔ مزید دوسو نوجوانوں کو روزگار اور نفسیاتی مسائل سے نمٹنے کے بارے میں آگاہی دی جائیگی۔

شراکت داری کے اس منصوبے کی بدولت  خیبر پختونخواہ میں امن کے قیام اور ترقی کے منصوبوں میں عملی طور پر مدد  ملی گی۔ اس منصوبے کے تحت صوبے بھر سےدو سو صحافیوں کو  درست معلومات اور ڈیٹا کے متعلق ٹرینگ فراہم کی جائیگی۔

اس موقع پر یو این ڈی پی کے کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ کہ خیبر پختونخواہ کے کل آبادی میں آٹھائیس فی صد نوجوان ہیں جن کی عمریں 15 سے 29 سالوں کے درمیان ہیں ان نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اور معاشرے کے کارآمد شہری بنانا  وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس منصوبے کا مقصد بھی یہی ہے کہ نوجوانوں کے لئے روزگار اور معاش کے نئے دروازے تلاش کئے جایئں اور حکومتی پالیسیوں میں ایسی ترجیحات شامل کی جاسکیں۔

پاکستان میں نارویجن سفیر نے اس موقع پر کہا کہ وہ منصوبے کے دوسرے مرحلے کے شروع ہونے پر بہت خوش ہیں اور امید ہے کہ منصوبے سے خیبر پختونخواہ کے نوجوان بھر پور استفادہ کر لینگے اور یہ منصوبہ نوجوانوں کے لیئے روزگار کے حوالے سے نئے مواقع پیدا کرلینگے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button