خیبر پختونخوا

تورغر، زمین کے تنازعے پر مخالفین نے گھروں کو آگ لگا دی، سات مکانات جل کر خاکستر

پولیس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ شام توغر کے علاقے مچی سر میں پیش آیا، پولیس بیان کے مطابق جن لوگوں کے مکانات جلائے گئے ہیں وہ اس مچی کے علاقے میں پچھلے چالیس سال سے رہ رہے ہیں اور ان زمینیوں پر قبضہ کر رکھا ہے اور بعد آزاں ان زمینوں پر مکانات تعمیر کئے ہیں۔

خیبر پختونخواہ کے ضلع تور غر میں جائیداد کے تنازعے پر ایک فریق نے دوسرے مخالف فریق کے گھروں کو آگ لگا دی ہے آگ لگنے کی وجہ سے کئی مکانات مکمل طور پر خاکستر ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ شام توغر کے علاقے مچی سر میں پیش آیا، پولیس بیان کے مطابق جن لوگوں کے مکانات جلائے گئے ہیں وہ اس مچی کے علاقے میں پچھلے چالیس سال سے رہ رہے ہیں اور ان زمینیوں پر قبضہ کر رکھا ہے اور بعد آزاں ان زمینوں پر مکانات تعمیر کئے ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے زمین کے اصلی مالکوں نے قابضین کو کئی مرتبہ معاوضہ دینے کا کہا تھا لیکن ان لوگوں نے مکانات خالی کرنے اور معاوضہ دینے سے انکار کیا، اس کے بعد زمین کے مالکان نے گزشتہ شام اسلحے لیکر ان گھروں کو آگ لگادی، واقعہ میں کسی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

 واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں جبکہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button