خیبر پختونخوا

محرم الحرام، پشاور سمیت ملک بھر کے شہروں میں موبائل فون سروس معطل

 پولیس نے جلوسوں کے راستوں پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے ہیں اور جگہ جگہ پولیس  بھاری نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔ 

پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آج 9 محرم الحرام کے جلوس برآمد ہوں گے جب کہ کئی شہروں میں موبائل فون سروس معطل اور موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہے۔

 پولیس نے جلوسوں کے راستوں پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے ہیں اور جگہ جگہ پولیس  بھاری نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔

محرم الحرام کے موقع پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہے اور بڑے شہروں کے داخلی راستوں پر بھی گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جارہی ہے۔

دوسری جانب پشاور کے علاقے صدر بازار سمیت کئی علاقوں میں موبائل فون سروس بند کردی گئی۔

 محرم الحرام کے موقع پر 20اور21ستمبر کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پشاور کے بڑے ہسپتالوں میں ایمرجنسی کے بنیاد پر انتظامات کئے گئے ہیں۔

چار خصوصی میڈیکل ٹیمیں بمعہ ڈرائیوراور ایمبولینس جلوس کو طبی امداد دینے کے لئے موجود رہیں گی ، خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں عزاداروں کیلئے 50بستر مختص کئے گئے ہیں۔

چمن میں پاک افغان سرحد پر باب دوستی اور تفتان میں پاک ایران سرحد پر زیرو پوائنٹ اور راہداری گیٹ دو روز کے لیے بند کردی گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button