خیبر پختونخوا

ریجنل پاسپورٹ آفس لکی مروت جہاں عوامی چندے سے جنریٹر چلائے جاتے ہیں

ٹی این این کے ساتھ بات چیت کے دوران پاسپورٹ دفتر آئے عارف، سید بادشاہ اور گل زمان نامی سائلین کا کہنا تھا کہ دفتر کا عملہ جنریٹر لوگوں سے چندہ لینے کے بعد ہی چالو کرتا ہے۔

لکی مروت کے عوام شاکی ہیں کہ ریجنل پاسپورٹ دفتر کا جنریٹر چلانے کیلئے ان سے چندہ اکٹھا کیا جاتا ہے۔

ٹی این این کے ساتھ بات چیت کے دوران پاسپورٹ دفتر آئے عارف، سید بادشاہ اور گل زمان نامی سائلین کا کہنا تھا کہ دفتر کا عملہ جنریٹر لوگوں سے چندہ لینے کے بعد ہی چالو کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے دفتری امور ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں اور معمولی کام کیلئے انہیں بار بار دفتر کے چکر لگاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ کی صورت میں تیل کیلئے ان سے چندہ جمع  کیا جاتا ہے اور تبھی جا کر کہیں دفتری کام چلایا جاتا ہے۔

دوسری جانب پاسپورٹ آفس کے انچارج محمد اسحٰق کا کہنا تھا کہ جنریٹر چلانے کیلئے ان کے پاس فنڈز نہیں ہوتے اس لیے بند پڑا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام اپنی سہولت کیلئے خود ہی چندہ اکٹھا کرتے ہیں اور اس میں دفتر کا ایک بھی ملازم ملوث نہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button