خیبر پختونخوا

منظور پشتین سمیت پی ٹی ایم کے 8 رہنماؤں کی گرفتاری کے احکامات جاری

صوابی پولیس کے مطابق پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین، علی وزیر اور دیگر کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کا فیصلہ شمالی اور جنوبی وزیرستان کے پولیٹیکل ایجنٹس کی شکایات موصول ہونے کے بعد کیا گیا۔

صوابی میں غیرقانونی طور پر جلسہ عام کرنے پر پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین اور رکن قومی اسمبلی علی وزیر سمیت تحریک کے 8 رہنماؤں کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے گئے۔

صوابی پولیس کی جانب سے پی ٹی ایم کے جن رہنماؤں کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ان میں منظور پشتین کے علاوہ رکن علی وزیر، رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ، ڈاکٹر سید عالم محسود، فضل ایڈووکیٹ، خان زمان، محسن داود، صمد خان اور نور السلام شامل ہیں۔

صوابی پولیس کے مطابق پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین، علی وزیر اور دیگر کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کا فیصلہ شمالی اور جنوبی وزیرستان کے پولیٹیکل ایجنٹس کی شکایات موصول ہونے کے بعد کیا گیا۔

صوابی کا کہنا ہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ نے صوابی کے سٹیڈیم میں انتظامیہ کی اجازت کے بنا جلسے کا انعقاد ہی نہیں کیا بلکہ جلسے میں پاکستان کے اداروں کیخلاف نفرت انگیز تقاریر بھی کیں جس کی وجہ سے پی ٹی ایم سربراہ منظور پشتین اور دیگر کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کے بعد ان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے گئے۔

ادھر خیبرپختونخواہ پولیس نے گرفتاری کے احکامات جاری ہونے کے بعد پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں۔

خیبرپختوںخواہ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین اور ایف آئی آر میں نامزد دیگر رہنماوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button