بنوں، یوتھ آف وزیرستان کے زیر اہتمام متاٗثرین کو معاوضہ دینے میں تاخیر کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
یوتھ آف وزیرستان کے عہدیداروں نے کہا کہ ایف ڈی ایم اے اور مقامی انتظامیہ نے اگر اپنی روش نہیں بدلی اور حقداروں کو معاوضہ نہیں آدا کیا تو ان کے خلاف احتجاج کا دائرہ اسلام آباد تک وسیع کرینگے۔

شمالی وزیرستان میں فوجی اپریشن کے دوران تباہ شدہ گھروں کے معاوضے دینے میں تاخیر کے خلاف یوتھ آف وزیرستان کے زیر اہتمام بنوں میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ ضرب عضب اپریشن کے دوران شمالی وزیرستان میں مقامی لوگوں کے مکانات تباہ ہوئے اور حکومت نے تعمیر نو اور بحالی کے سلسلے میں معاضہ دینے کا کہا تھا لیکن آج تک ہزاروں کی تعداد میں ان متاٗثرہ لوگوں کو مکانات کا معاوضہ نہیں دیا گیا۔
انہوں نے اس غفلت کی ذمہ داری ایف ڈی ایم اے اور مقامی انتظامیہ پر عائد کی اور کہا کہ معاوضہ نہ ملے کی وجہ سے لوگوں کو مکانات کی تعمیر میں مشکلات کا سامناہے
مظاہرین نے یہ بھی کہا کہ تعجب اس بات کی ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے حیدر خیل، موسکی، ہرمز اور اسکے آس پاس علاقوں میں تباہ شدہ مکانات کا سروے بھی کیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود بھی ان متاٗثرین کو نقد پیسے نہیں دئیے گئے۔
یوتھ آف وزیرستان کے عہدیداروں نے کہا کہ ایف ڈی ایم اے اور مقامی انتظامیہ نے اگر اپنی روش نہیں بدلی اور حقداروں کو معاوضہ نہیں آدا کیا تو ان کے خلاف احتجاج کا دائرہ اسلام آباد تک وسیع کرینگے۔