خیبر پختونخوا

اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ملاکنڈ وہزارہ ڈویژن سمیت خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان

اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیرکے بعض علاقوں میں ژالہ باری، تیز ہواوں اور آندھی کی پیشن گوئی بھی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا سمیت ملک کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن سمیت ملک کے بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیرکے بعض علاقوں میں ژالہ باری، تیز ہواوں اور آندھی کی پیشن گوئی بھی کی ہے۔

دوسری جانب پشاور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 25 جبکہ زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button