خیبر پختونخوا
چارسدہ: دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، شخص موقع پر گرفتار

چارسدہ میں سپيشل پوليس يونٹ نے دہشت گردي کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ايک دہشت گرد کوگرفتار کرلیا ہے۔ سپيشل پوليس يونٹ مردان ريجن نے اطلاع پر چارسدہ ترناب چوک پر مشکوک شخص يارمت کو حراست میں ليا ۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ وبارود اور دیسی بم بنانے میں استعمال ہونے والے آلات برآمد ہوئے۔ ملزم کا تعلق باڑہ خيبر ايجنسي کي کالعدم تنظيم سے ہے جسے مزيد تفتيش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کرديا گيا