خیبر پختونخوا

پشاور میں ایک اور جوڑا غیرت کے نام پر قتل

مقامی لوگوں کا حوالہ دیتے ہوئے ایک پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ لڑکی کی شناخت ذکیہ جبکہ لڑکے کی اظہرالدین سکنہ لنڈی کوتل کے نام سے شناخت ہوئی۔

پشاور کے علاقے شیخان میں ایک 15 سالہ لرکی اور ایک  24 سالہ جوان کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا۔

بڈھ بیر پولیس کے مطاق انہیں ایک نامعلوم شخص کی جانب سے دہرے قتل بارے ایک ٹیلی فون کال موصول ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر ایک ٹیم جائے وقوعہ پہنچی جہاں ایک گھر کے کمرے میں ایک نوجوان لڑکے اور ایک دوشیزہ کی خون میں لت پت لاشیں پڑی تھیں۔

مقامی لوگوں کا حوالہ دیتے ہوئے ایک پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ لڑکی کی شناخت ذکیہ جبکہ لڑکے کی اظہرالدین سکنہ لنڈی کوتل کے نام سے شناخت ہوئی۔

پولیس اہلکار کے مطابق مقتولین کے رشتہ داروں میں سے کوئی بھی موقع پر موجود نہیں تھا جبکہ دونوں کو ناجائز تعلقات کی بناء پر قتل کیا گیا تھا۔

پولیس نے دونوں نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ لڑکی کے بھائی جہانگیر اور اس کے کزن رضوان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا اغاز کر دیا۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان واردات کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button