شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شیرینگل دیر نے بی اے، بی ایس سی اور بی کام نتائج کا اعلان کر دیا
کنٹرولر امتحانات صاحبزادہ مراد حسین کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق امسال بی اے، بی ایس سی اور بی کام امتحانات میں 10 ہزار 908 طلباء پیش ہوئے جن میں سے 5 ہزار 5 سو طلباء کامیاب قرار پائے۔

شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شیرینگل دیر نے بی اے، بی ایس سی اور بی کام نتائج کا اعلان کر دیا۔
کنٹرولر امتحانات صاحبزادہ مراد حسین کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق امسال بی اے، بی ایس سی اور بی کام امتحانات میں 10 ہزار 908 طلباء پیش ہوئے جن میں سے 5 ہزار 5 سو طلباء کامیاب قرار پائے۔
اعلامیہ کے مطابق بی اے، بی اے سی نتائج میں دروش ڈگری کالج کے فواد احمد شامی نے 550 میں سے 454 نمبر لے کر پہلی 439 نمبروں کے ساتھ گورنمنٹ ڈگری کالج چترال کے طارق عزیز نے دوسری جبکہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی بنی امی فریحہ نے 432 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اسی طرح بی کام نتائج میں بھی پہلی تینوں پوزیشنیں چترال کے طلبہ نے حاصل کی ہیں جہاں جنید خوشان نے 1400 نمبروں میں سے 998 نمبروں کے ساتھ پہلی، شعیب علی ہاشمی نے 960 نمبر لے کر دوسری جبکہ 937 نمبروں کے ساتھ ثناء اللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اس سلسلے میں گزشتہ روز جامعہ کے کافرنس ہال میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں وائس چانسلر سمیت کثیر تعداد میں پروفیسرز حضرات نے شرکت کی۔