خیبر پختونخوا

محرم الحرام: پشاورکی ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144نافذکردی

ضلعی انتظامیہ نے ایک اعلامیے کی ذریعے اسلحے کی نمائش،کالے شیشوں،غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اورلاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی عائد کی ہے۔

صوبائی دارلحکومت پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے  محرم الحرام کے دوران امن کی صورتحال برقرار رکھنے کی غرض سے ضلع بھر میں دفعہ 144نافذ کردی۔

ضلعی انتظامیہ نے ایک اعلامیے کی ذریعے اسلحے کی نمائش،کالے شیشوں،غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اورلاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی عائد کی ہے۔

پشاور شہر اور کینٹ کے علاقے میں افغان مہاجرین کی داخلے پر پاپندی عائد کردی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے ہدایات کے مطابق ماتمی جلوس کی گزرگاہوں میں واقع بلند عمارتوں پر کھڑا ہونے اور اسی راستوں میں قائم سرائے اور ہوٹلوں میں اجنبی افراد کے ٹھہرنے پر پابندی کردی گئی ہے۔

شہر بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور اشتعال انگیز مواد کی تشہیر پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

مذکورہ پاپندی کا اطلاق یکم محرم سے دس محرم تک ہوگا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button