خیبر پختونخوا
چارسدہ، سرکاری سکول کی منتقلی کے خلاف طلباء کے والدین کا احتجاجی مظاہرہ
مظاہرین کا کہنا تھا کہ سکول کو یہاں سے تنگی اس بنیاد پر منتقل کیا جا رہا ہے کہ سکول میں طلباء کی تعداد کم ہے حلانکہ سکول ہٰذا میں ساڑھے تین سو کے قریب طلبہ و طالبات زٍیرتعلیم ہیں۔

گورنمنٹ پرائمری سکول مرزا ڈھیر کی علاقے سے تنگی کو منتقلی کے خلاف مقامی طلباء کے والدین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر محکمہ تعلیم کے خلاف نعرے درج تھے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ سکول کو یہاں سے تنگی اس بنیاد پر منتقل کیا جا رہا ہے کہ سکول میں طلباء کی تعداد کم ہے حلانکہ سکول ہٰذا میں ساڑھے تین سو کے قریب طلبہ و طالبات زٍیرتعلیم ہیں۔
انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ ناانصافی پر مبنی یہ فیصلہ واپس لیا جائے اور ان کے بچوں کا مستقبل محفوظ بنایا جائے۔
دوسری جانب محکمہ تعلیم کے ذمہ داروں کا مسئلے کی بابت کہنا تھا کہ حکومت کی پالیسی کے عین مطابق متذکرہ سکول کو کم اِن رولمنٹ کے باعث سکول کو تنگی کے ایک سکول میں ضم کیا جا رہا ہے۔