وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کا ڈپٹی کمشنر چارسدہ کے شہریوں کیساتھ نازیبا روئیے کیخلاف انکوئری کا حکم
انکوائری کمیٹی میں خیبرپختونخوا کے 2 سینئر افسران ڈائریکٹر سٹاف ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ مختیار احمد اور ڈائریکٹر ہیومن رائٹس غضنفر علی شامل ہیں۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ڈپٹی کمشنر چارسدہ کے شہریوں کیساتھ ’نازیبا‘ رویئے کے خلاف انکوائری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
انکوائری کمیٹی میں خیبرپختونخوا کے 2 سینئر افسران ڈائریکٹر سٹاف ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ مختیار احمد اور ڈائریکٹر ہیومن رائٹس غضنفر علی شامل ہیں۔
تحقیقاتی کمیٹی کے ٹرم آف ریفرنسز میں شہریوں اور صحافیوں کے ساتھ ہتک آمیر اور نازیبا روئیہ اور انکے محرکات کی وجوہات شامل ہیں۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق کمیٹی اپنی حتمی رپورٹ پیر کے دن تک وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو پیش کرنے کی پابند ہوگی۔
دوسری جانب چارسدہ کے عوام اورصحافیوں نے انکوائری کمیٹی کے قیام کا خیر مقدم کیا۔
واضح رہے کہ چند دن قبل چارسدہ کے صحافیوں نے ڈپٹی کمشنر پر شہریوں کیساتھ نازیبا روئیہ اپنانے کا الزام لگایا تھا اور کہا تھا کہ ڈپٹی کمشنر چارسدہ عوامی مسائل کے متعلق صحافیوں کے سوالات پر برہم ہوئے تھے اور ان کو برا بھلا کہا تھا۔