خیبر پختونخوا

ڈیرہ اسمعیل خان میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد ٹریفک حادثے میں جاں بحق

ڈیرہ پولیس کے مطابق حادثہ ڈی آئی خان ژوب روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث ایک موٹر کار ڈرائیور سے بے قابو ہوکر مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔

ڈیرہ اسمعیل خان میں پیش آنے والے ایک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ڈیرہ پولیس کے مطابق حادثہ ڈی آئی خان ژوب روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث ایک موٹر کار ڈرائیور سے بے قابو ہوکر مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کا تعلق راحت اللہ خٹک نامی شخص کے گھرانے سے بتایا جاتا ہے جو ایف سی اہلکار اور ضلع کرک کا رہائشی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button