کے پی پولیس کے سابق سربراہ صلاح الدین محسود خیبرپختونخوا میں دوبارہ آئی جی پی تعینات
اس حوالے سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق گریڈ 21 کے آفیسر محمد طاہر خان کو پنجاب پولیس کا سربراہ بنا دیا گیا ہے جبکہ سابق آئی جی صلاح الدین محسودکودوبارہ آئی جی خیبرپختونخوا مقررکردیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا پولیس کے سابق سربراہ صلاح الدین محسود کو خیبرپختونخوا میں دوبارہ آئی جی پی مقرر کر دیا گیا جبکہ موجودہ آئی جی محمد طاہر خان کو آئی جی پنجاب پولیس تعینات کر دیا گیا۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق گریڈ 21 کے آفیسر محمد طاہر خان کو پنجاب پولیس کا سربراہ بنا دیا گیا ہے جبکہ سابق آئی جی صلاح الدین محسودکودوبارہ آئی جی خیبرپختونخوا مقررکردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ نگراں دور حکومت میں تمام صوبوں میں پولیس سربراہان کو تبدیل کیا گیا تھا جس کے بعد سابق آئی جی پولیس صلاح الدین محسود کو خیبرپختونخواسے تبدیل کرکے ان کی جگہ پنجاب میں بطور ایڈیشنل آئی جی خدمات سر انجام دینے والے محمد طاہر کو خیبرپختونخواپولیس کا سربراہ بنایا گیا تھا تاہم پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے تمام صوبوں کے آئی جیز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ صلاح الدین محسود انٹیلیجنس بیورو،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ اوربطور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں جبکہ موجودہ پوزیشن پر انہیں پولیس میں اصلاحات جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ قبائلی اضلاع تک پولیس کے دائرہ کار کی توسیع کا بھی چیلنج درپیش ہے۔