خیبر پختونخوا

شور کی آوازیں اور زلزلے کے جھٹکے، ماہرین کی 5 رکنی ٹیم ڈیرہ اسمعیل خان پہنچ گئی

اسلام آباد سے گڑھی شموزئی پہنچنے والی سیزمک اور جیولوجیکل ماہرین پر مبنی پانچ رکنی ٹیم سائنسی آلات کی مدد سے علاقے کا جائزہ لے گی اور 24 گھنٹے تک صورتحال کی جانچ پڑتال کے بعد انتظامیہ کو رپورٹ کرے گی۔

ڈیرہ اسمعیل خان کے علاقے گڑھی شموزئی میں زمین کے اندر سے شور کی آوازوں اور زلزلے کے جھٹکوں کی تحقیقات کیلئے اسلام آباد سے ماہرین کی ٹیم علاقے پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ علاقے مین گزشتہ چند دنوں سے کوف و ہراس پھیلا ہوا ہے جبکہ بعض مکانات کو جزوی طور نقصان بھی پہنچا ہے جسکی وجہ زمین کے اندر سے شور کی آوازیں اور زلزلوں کے جھٹکے ہیں۔

اہل علاقہ کے مطابق یہ عمل چند گھنٹوں کے وقفے کے ساتھ دن رات جاری رہتا ہے جس کی وجہ سے علاقے میں شدید خوف پایا جاتا ہے اور لوگوں نے چھتوں تلے سونا چھوڑ دیا ہے۔

اسلام آباد سے علاقے پہنچنے والی سیزمک اور جیولوجسٹ پر مبنی پانچ رکنی ٹیم سائنسی آلات کی مدد سے علاقے کا جائزہ لے گی اور 24 گھنٹے تک صورتحال کی جانچ پڑتال کے بعد انتظامیہ کو رپورٹ کرے گی۔

ٹی این این کے ساتھ گفتگو میں ڈپٹی کمشنر نعمان افضل افریدی کا  کہنا تھا کہ خدانخواستہ کسی بھی قسم کی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی اور محکمہ صحت کو مستعد رہنے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button