خیبر پختونخوا
چارسدہ میں آدم خوروں کی موجودگی کو پولیس نے محض افواہ قرار دے دیا
چارسدہ پولیس ی جانب سے جاری شدہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ چارسدہ میں گزشتہ کئی دنوں سے ادم خوروں کی موجودگی کی اطلاع تھی جس پر ضلعی پولیس نے ایک تحقیقاتی تیم تشکیل دیدی۔

چارسدہ میں پولیس کی تحقیقاتی ٹیم نے آدم خوروں کی موجودگی کو محض افواہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام افواہوں پر کان نہ دھریں۔
چارسدہ پولیس ی جانب سے جاری شدہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ چارسدہ میں گزشتہ کئی دنوں سے ادم خوروں کی موجودگی کی اطلاع تھی جس پر ضلعی پولیس نے ایک تحقیقاتی تیم تشکیل دیدی۔
تحقیقاتی ٹیم نے تھانہ خانمائی کے حدود میں تحقیقات شروع کردیں اور ان لوگوں سے براہراست انٹر ویوز کی جس لوگوں نے آدم خوروں کے بارے میں افواہیں پھیلائی تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بات چیت کے دوران علاقے کے بزرگوں اور دیگر لوگوں نے علاقے میں آدم خوروں کی موجودگی ظاہر نہیں کی۔
واضح رہے کہ چند دن پہلے چارسدہ کے بعض علاقوں میں آدم خوروں کی افواہ پھیلائی گئی تھی۔